بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ رچرڈ میک لینز رواں ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائینگے

جمعہ 18 اپریل 2014 13:05

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ رچرڈ میک لینز رواں ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میک لینز کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ رواں سال جولائی میں ختم ہونا تھا تاہم انہوں نے تین ماہ قبل ہی عہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا میک لینز اب آسٹریلیا میں سپورٹس سافٹ ویئر کمپنی جوائن کریں گے۔ میک لینز نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، کھلاڑی محنتی ہیں اور ان میں سیکھنے کا جذبہ بھی ہے اسلئے مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی

متعلقہ عنوان :