بی جے واٹلنگ دورہ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ اے ٹیم کی قیادت کریں گے
جمعہ 18 اپریل 2014 13:05
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)بی جے واٹلنگ دورہ انگلینڈ کے دوران نیوزی لینڈ اے ٹیم کی قیادت کریں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی اے ٹیم انگلینڈ میں سری لنکا اے، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک روزہ میچز جبکہ کینٹ اور سرے کے خلاف تین روزہ کھیلے گی۔
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اے ٹیم دورے کا آغاز 31 جولائی کو نارتھمٹن شائر کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں بی جے واٹلنگ کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہمیش بینوئٹ، ڈین براؤنلی، کولن ڈی، اینٹن ڈیوچ، گرانٹ ایلیٹ، میٹ ہنری، سکاٹ کوکلجن، ٹام لیتھم، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، کولن منرو، ہمیش رتھرفورڈ، ایش سودی، ٹوڈ ایسٹل، مچل بریسویل اور مارک کریگ شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.