14 ویں قومی نیشنل گرلز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعہ 18 اپریل 2014 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام14 ویں قومی نیشنل گرلز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو چار مختلف ایج گروپ کیٹگریز تقسیم کیا گیا جن میں انڈر 10-، انڈر12- ، انڈر 14-اور انڈر16- شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد، پاکسان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا اور ہائریجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :