قومی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 18 اپریل 2014 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، ملتان ، کوئٹہ ، بہاولپور ،اوکاڑہ ،گجرانوالہ ، آزاد جموں و کشمیر ، پشاور ، فیصل آباد اور پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :