صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 21 اپریل سے شروع ہو گی

جمعہ 18 اپریل 2014 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) صبح نو ایرتھ ڈے قومی ویمن اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 21 اپریل سے پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے صحافیوں کو بتایا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں سکیں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور مختلف کیٹگریز کے مقابلوں کی فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

چیمئپن شپ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، جونیئرز انڈر 18 سنگلز، انڈر 18 ڈبلز اور انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ مہوش چشتی کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :