انوشکا شرما کی رنبیر کپور کیساتھ پہلی فلم ”بمبئی ویلوٹ“ کی عکسبندی ختم

جمعہ 18 اپریل 2014 12:59

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) انوشکا شرما کی رنبیر کپور کے ساتھ پہلی فلم ”بمبئی ویلوٹ“ کی عکسبندی گزشتہ دنوں ختم ہوگئی ہے اور اب ہدایتکار انوراگ کشیپ نے اسے باقاعدہ طور پر 28 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔فینٹم فلمز فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں تیار کی گئی اس فلم میں انوشکا شرما پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار کر رہی ہوں جب کہ رنبیر کپور ایک باکسر اور گلیوں لڑائی جھگڑا کرنیوالے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے جب کہ روینہ ٹنڈن ، کرن جوہر ، کے کے مینن ، سدھارتھ باسوبھی اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ فلم بمبے سمورائی کو پہلے کرسمس کے دنوں میں ریلیز کیے جانے کا پروگرام تھا مگر اب اسے کچھ ہفتے قبل ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ہدایتکار انوراگ کیشپ کا کہنا ہے کہ کرسمس کے دنوں سپر اسٹار عامر خان کی فلم ”پی کے“ بھی ریلیز ہونا تھی جس کی وجہ سے دنوں فلموں کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ تھا اور اسی کے پیش نظر ہم نے اپنی فلم کو پی کے سے پہلے 28 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :