ملائیکہ اروڑا خان نے اب چمکتے دمکتے زیورات میں بھی دلچسپی ظاہر کرنا شروع کردی

جمعہ 18 اپریل 2014 12:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے اب چمکتے دمکتے زیورات میں بھی دلچسپی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔ چہرے پر مسکان سجائے پر اعتماد انداز سے زیورات کے اسٹور کاافتتاح کرنے کے لئے آنے والی ملائیکہ اروڑا خود بھی خوب سج دھج سے آئی تھیں۔

(جاری ہے)

موقع کی تاک میں رہنے والے عیار فوٹوگرافرز نے اس موقع کو بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ملائیکہ اروڑا کی خوب تصاویر۔ اس اسٹور میں زیورات کے علاوہ بھی خواتین کی دلچسپی کا خاصا سامان موجود تھا جس میں ملائیکہ نے بھی خاصی دلچسپی لی۔ اس موقع پر اداکارہ کاکہناتھاکہ حسین نظر آنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو انکی پسند کی تمام تر اشیا اس اسٹور میں مل جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :