بالی ووڈ میں ہالی ووڈ مووی کا ری میک بنانے کی تیاری جاری

جمعہ 18 اپریل 2014 12:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) بالی ووڈ میں ان دنوں ایک اور مشہور ہالی ووڈ مووی کا ری میک بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ریتھک روشن اور کترینہ کیف کی اس فلم بینگ بینگ کی عکسبندی کے لئے بھی معروف ہالی ووڈ ہدایتکار اینڈی آرم اسٹرونگ کی مدد لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو میں اس بار کچھ دل دہلادینے والے اسٹنٹس شامل کئے گئے ہیں جنہیں شوٹ کیاتھا ڈائریکٹر اینڈی آرم اسٹرونگ نے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ مووی بینگ بینگ میں بھی کچھ ایسے کرتب فلمانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جس کے لئے ہدایتکار اینڈی آرم اسٹرونگ ان دنوں ریتھک روشن اور بے بی کیٹ کے ہمراہ ابو ظہبی میں موجود ہیں اور خطرناک کرتبوں بھرے سین عکسبند کرانے میں مصروف ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم اکتوبر میں سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

متعلقہ عنوان :