بال صاف اور چمک دار رکھنے کے لیے سرکہ اور انڈا استعمال کریں

جمعہ 18 اپریل 2014 12:40

بال صاف اور چمک دار رکھنے کے لیے سرکہ اور انڈا استعمال کریں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)اگر آپ چاہتے ہیں کہ شدید گرمی میں بھی آپ کے بال صاف ستھرے اور چمکدار نظرآئیں تو سِرکے اور انڈے کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ہیئر ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ گرمیوں میں بالوں کو پسینے اور چکناہٹ سے محفوظ رکھنا ایک چیلنج ہے ، لیکن کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بالوں کی صحت کو برقرار رکھاجا سکتا ہے ، جہاں بالوں میں روز تیل لگانا ضروری ہے وہیں سیب کے عرق سے تیار سِرکے سے بال دھو لیے جائیں تو ان کی نشوونما کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے شیمپومیں تھوڑا انڈا ملا کر بالوں میں لگا لیں تو سَر میں پرو ٹین کی مقدار بہتر بنائی جاسکتی ہے۔