کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم کا آج ملک گیر احتجاج

جمعہ 18 اپریل 2014 12:15

کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم کا آج ملک گیر احتجاج

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں کارکنان کی گرفتاریوں اور انہیں نامعلوم مقام منتقل کئے جانے کے علاوہ خلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی روکی جائے، یہ ایم کیوایم کامطالبہ بھی ہے اورانتباہ بھی۔حیدر عباس رضوی نے سوال کیا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کیسا قانون ہے جو لاقانونیت پھیلارہا ہے۔مظاہرے میں لاپتا اور ما ورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو جلداز جلد بازیاب کرایا جائے۔