کورم پورا نہ ہونے پر سندھ اسمبلی اجلاس ملتوی

جمعہ 18 اپریل 2014 11:48

کورم پورا نہ ہونے پر سندھ اسمبلی اجلاس ملتوی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس صرف آٹھ منٹ میں چلنے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر آغا سراج درانی نے پیر تک ملتوی کر دیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت سے سات منٹ تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اس وقت ایوان میں صرف چھ ارکان موجود تھے۔ اپوزیشن کو کوئی رکن نہیں تھا۔کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر نے اجلاس دس بج کر پندرہ منٹ پر پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔

اس طرح اجلاس کی کارروائی صرف آٹھ منٹ چلی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ہمیشہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ اجلاس وقت پر شروع نہیں ہوتا ۔ آج اجلاس وقت پر شروع ہوا تو ایوان میں ارکان موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی وقت پر نہیں آسکتے تو بہتر ہے کہ ٹی اے ، ڈی اے ایدھی کو دے دیں تاکہ غریب کا بھلا ہو۔

راچی (دنیا نیوز)سندھ اسمبلی کا اجلاس صرف آٹھ منٹ میں چلنے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر آغا سراج درانی نے پیر تک ملتوی کر دیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت سے سات منٹ تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اس وقت ایوان میں صرف چھ ارکان موجود تھے۔

اپوزیشن کو کوئی رکن نہیں تھا۔کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر نے اجلاس دس بج کر پندرہ منٹ پر پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔اس طرح اجلاس کی کارروائی صرف آٹھ منٹ چلی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ہمیشہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ اجلاس وقت پر شروع نہیں ہوتا ۔ آج اجلاس وقت پر شروع ہوا تو ایوان میں ارکان موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی وقت پر نہیں آسکتے تو بہتر ہے کہ ٹی اے ، ڈی اے ایدھی کو دے دیں تاکہ غریب کا بھلا ہو۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/219171#sthash.Qz9GNo2w.dpuf

متعلقہ عنوان :