وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

جمعہ 18 اپریل 2014 11:41

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آج وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کا کابینہ کا اجلاس 3 ماہ کے وقفے کے بعد ہورہا ہے جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر غور کیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم کابینہ کو گزشتہ روز قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں ترمیم بھی پیش کی جائے گی جب کہ جوائنٹ میری ٹائم آرگنائزیشن کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف اگلے ہفتے برطانیہ اور ایران کے دورے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے کہ ان ممالک سے کن امور پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :