بجلی کی پیداوار بڑھ کر 11ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی،لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی

جمعرات 17 اپریل 2014 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھ کر 11ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کے بعد شارٹ فال کی سطح مزید کم ہو کر 1500میگا واٹ کی سطح پر آگئی۔شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 12500میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 11میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ہائیڈل سے 3400‘تھرمل سے 1500جبکہ آئی پی پیز سے 6100میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہوا ۔شارٹ فال 1500میگا واٹ کی سطح پر آنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر 7سے 9جبکہ دیہی علاقوں میں 13سے 15گھنٹوں کی سطح پر آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :