شردھا کپور کیساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں‘ سونم کپور

جمعرات 17 اپریل 2014 22:46

شردھا کپور کیساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں‘ سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ ان کے شردھا کپور کیساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اپنے ٹویٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ شردھا کپور کیساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی مجھے ان سے کوئی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ فیشن شو کے دوران شردھا کیساتھ اجنبیوں جیسا سلوک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں خود شو میں دیر سے پہنچی تھی اور ہماری ملاقات ریڈ کارپٹ کے آغاز پر ہوئی جس کی وجہ سے میں نے ان سے زیادہ بات نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :