صدر مملکت نے مختلف جامعات کے سربراہان کی ملاقات،قومی جامعات ، ڈگری دینے والے اداروں میں تحقیق کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، صدر ممنون حسین

جمعرات 17 اپریل 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے اعلیٰ تعلیم اور اقتصادی ترقی کے درمیان مضبوط تعلق استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی جامعات اور ڈگری عطا کرنے والے اداروں میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی تحقیق کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں اور ڈگری عطا کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی طلباء کو بہترین اور پر امن تعلیمی ماحول مہیا کرتی ہے اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اسلامی تعلیمات دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کی خصوصی معاونت درکار ہے۔

جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اپنے طلباء کو شاندار تعلیمی ماحول اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے گریجویٹ نہ صرف اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہوتے ہیں بلکہ اسلام کی روشن تعلیمات سے مزین ہو کر نکلتے ہیں۔ صدر پاکستان نے اسلامی یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہ کہ حکومت تعلیم کی بہتری اور اعلیٰ معیار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :