الیکشن ٹربیونل نے پی پی 175قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا
جمعرات 17 اپریل 2014 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے پنجاب کے حلقہ پی پی 175قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم ملک نے پی پی 175میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
اس حلقے سے ناکام امیدوار محمد الیاس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے دھاندلی کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انتخابی عملے کی ملی بھگت سے مسترد ووٹ بھی گنتی میں شامل کرائے ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ دوبارہ گنتی کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد غلام حسین اعوان کی سربراہی میں قائم کمیشن کو قصور کے حلقہ پی پی 175میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.