نیٹواورافغان فورسزکا مشترکہ آپریشن،اہم کمانڈروں سمی،دواہلکاروں سمیت 1طالبان ہلاک،25گرفتار،دھماکے میں دوشہری مارے گئے،عمری،مولوی محمد نبی، قاری ذبیح اللہ اور مولوی ظاہر نامی کمانڈر ہلاک ہوئے،دھماکہ ہلمند کے مصروف تجارتی مرکزکی کارپارکنگ میں ہوا،حکام

جمعرات 17 اپریل 2014 20:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) نیٹواورافغان فورسزکے مشترکہ آپریشن کے دوران چھ اہم کمانڈروں سمیت 5طالبان ہلاک،21زخمی ہوگئے جبکہ 25طالبان کو حراست میں لے لیاگیا،جھڑپوں میں دوافغان پولیس اہلکار بھی مارے گئے،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،ادھرصوبہ ہلمندمیں تجارتی مرکزکی کارپارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک اور11زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ جمعرات کو سیکورٹی فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی میں 15جنگجو ہلاک ہوگئے،صوبہ لغمان کے النگار کے علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں طالبان گروہ کے سات افراد ہلاک ہوئے جن میں اس گروہ کا ایک اہم کمانڈر عمری بھی شامل ہے،اس آپریشن کے دوران طالبان گروہ کے 11 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ افغان پولیس کے دو اہلکار بھی مارے گئے،ادھر کابل کے شمال مشرق میں واقع صوبے میں تکاب کے علاقے میں افغان اور غیر ملکی فوجیوں کے آپریشن میں مولوی محمد نبی، قاری ذبیح اللہ اور مولوی ظاہر نامی تین اہم طالبان ارکان سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ افغان و غیر ملکی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،انہوں نے بتایاکہ آپریشن کے دوران 25طالبان کو حراست میں بھی لیاگیا،طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کابل،ننگرہار،قندھار،وردک ،لوغراورہلمند،لغمان صوبے میں کیاگیا،دوسری جانب صوبہ ہلمند میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک اور11زخمی ہوگئے،صوبہ ہلمند کے حکام نے بتایاکہ دھماکہ مصروف تجارتی مرکز کی کارپارکنگ میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :