ایران کے ہتھیاروں پر کبھی مذاکرات ہوئے تھے نہ ہوں گے،وزیردفاع،مغرب حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے،ایران پڑوسی ممالک کے لیے قابل اعتماد ملک ہے،جنرل حسین دہقان

جمعرات 17 اپریل 2014 20:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) ایران نے کہاہے کہ اس کے میزائل ٹیکنالوجی پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جاسکتے، ایران کے ہتھیاروں پر نہ کبھی مذاکرات ہوئے تھے اورنہ ہی ہوں گے،ایرانی خبررساں ادارے کے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیردفاع جنرل حسین دہقان نے کہاکہ مغربی ممالک کے میڈیامیں نشرہونے والے ان مطالبات کو مستردکردیاجس میں کہاگیاتھا کہ ایران سے مذاکرات میں اس کے میزائل پروگرام پر بھی بات کی جانی چاہیے،انہوں نے کہاکہ ایران کے ہتھیاروں پر نہ کبھی مذاکرات ہوئے تھے اورنہ ہی ہوں گے،انہوں نے کہاکہ مغربی ملکوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل کرسکتاہے لیکن انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایٹم بم کے استعمال کے حرام ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کے پیش نظرنہ صرف یہ کہ ایران کے دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں رہ گئی بلکہ ان ہتھیاروں کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :