پشاور،محکمہ زراعت کو عوام کی خدمت کے لئے نئے عزم سے کام کرنا ہوگا،شہرام خان تراکئی

جمعرات 17 اپریل 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) خیبر پختونخواکے وزیر زراعت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ محکمہ کو عوام کی خدمت کے لئے نتیجہ خیز منصوبوں کی تیاری کے سلسلے میں نئے آئیڈیاز اور ویژن پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمارے صوبے کے زمینداروں کی زرعی زمینیں رقبے کے اعتبار سے چھوٹی ہونیکی وجہ سے کم پیداوار کی حامل ہیں اس لئے ہمیں موجودہ وسائل کو ہر ممکن طور پر فائدہ مند بنانا ہوگا اور اس سلسلے میں ہمیں جدید اور اختراعی منصوبے بنانے ہوں گے تاکہ ان پر عمل کر کے ہمارے زمیندار اپنی آمدنی میں اضافے کو ممکن بنا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں محکمہ زراعت کے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ملحقہ محکموں کے تمام سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے نئے منصوبوں میں صوبے کے عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومتی سطح پر بننے والے منصوبوں میں اپنی شراکت داری کو محسوس کر سکیں اور عوامی تبدیلی سے بننے والی حکومت کو عوام میں مزید پذیرائی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :