چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ،وزیر اعظم نے منظور کرلیا

جمعرات 17 اپریل 2014 20:10

چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ،وزیر اعظم نے منظور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، ذرائع کے مطابق سید راغب عباس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے سید راغب عباس شاہ کو چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعیناتی سے قبل سید راغب عباس شاہ ممبر (واٹر) واپڈا کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے این ای ڈی کالج کراچی سے سول انجینئرنگ میں گریجوایشن کے بعد 1974 ء میں جونیئر انجینئر (سول) کے طور پر واپڈا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سید راغب عباس شاہ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جسے وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :