سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی کمپنیوں سے کھانا لینا لازمی قرار دے دیا،پیشگی رقم کے عوض عازمین کو منیٰ،عرفات اور مزدلفہ میں قیام کے دوران چھ روزکھانا دیا جائے گا

جمعرات 17 اپریل 2014 20:03

سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی کمپنیوں سے کھانا لینا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی کمپنیوں سے کھانا لینا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی رقم کے عوض عازمین کو منیٰ،عرفات اور مزدلفہ میں قیام کے دوران چھ روزکھانا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے اس سلسلے میں سعودی حکام کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی عازمین کے لئے سعودی عرب کی مقررہ کمپنیوں سے کھانے کے حصول کی پابندی نہ لگائی جائے،پاکستانی مخصوص ذائقے کا کھانا کھاتے ہیں ، ان پر عائد پابندی ختم کی جائے کیونکہ اس سے عازمین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عازمین پر کھانے سے متعلق پابندی اٹھانے کے لئے وفاقی وزیر سعودی سفیر سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :