صدرپاکستان نے چیئرمین پیمراچودھری رشیدکوبرطرف کردیا ،صدرمملکت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے وضع کردہ طریقہ کارکے مطابق چیئرمین پیمراچودھری رشیدکوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیا ،ذرائع

جمعرات 17 اپریل 2014 19:47

صدرپاکستان نے چیئرمین پیمراچودھری رشیدکوبرطرف کردیا ،صدرمملکت نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) صدرپاکستان نے چیئرمین پیمراچودھری رشیدکوبرطرف کردیا ہے،ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے وضع کردہ طریقہ کارکے مطابق چیئرمین پیمراچودھری رشیدکوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے وزیراعظم کے ذریعے صدر مملکت کو ایڈوائس کی گئی تھی جس میں رشید چودھری کے گریڈ 22 کو خلاف رولز قرار دیا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات کی چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ چوہدری رشید نے خود ہی کہا کہ انہیں چیئرمین پیمرا لگایا جائے جبکہ انہوں نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کئے تھے جس کے خلاف ان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں انکوائریاں بھی جاری تھیں جس کو انہوں نے ظاہر نہیں کیا تھا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تاہم کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود چوہدری رشید پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیرمین پیمرا کی تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر راوٴ تحسین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا تھا تاہم گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے برطرف کئے گئے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔