مذکرات کی کامیابی کے لئے حکومت اور طالبان دونوں کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے ، مولانا سمیع الحق ، مذاکرات میں اتارچڑھاوٴ اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ،بیان

جمعرات 17 اپریل 2014 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذکرات کی کامیابی کے لئے حکومت اور طالبان دونوں کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کا اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ مذاکرات میں اتارچڑھاوٴ اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم دونوں فریقین کو بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ طالبان نے مذاکرات کیدروازے کھلے رکھے ہیں۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے بعد اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں، قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرے۔