اسلامی نظریاتی کونسل نے آئین میں مزید قوانین کے نفاذ کیلئے سفارشات پارلیمنٹ کو بھیج دی ہیں،مولانامحمدخان شیرانی، تحفظ پاکستان آرڈیننس بل امریکی ایجنڈے کی تکمیل ہے، دینی مدارس کانصاب قرآن اورحدیث ہے جسے تبدیل کرنے کی کوئی جسارت کرے گا تو وہ مٹ جائیگا ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعرات 17 اپریل 2014 19:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان کے آئین میں قرآن وسنت کے مطابق مزید قوانین کے نفاذ کیلئے سفارشات پارلیمنٹ کو بھیج دی ہیں اب قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کاکام ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کوساہیوال میں جامعہ علوم شرعیہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کابل جو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے نام سے منظور کیا ہے وہ دراصل امریکی ایجنڈا کی تکمیل میں بہت بڑا کام ہے جس سے دینی مدارس میں حکومتی مداخلت بڑھ جائے گی انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ یونیورسٹی سے انجینئربنتے ہیں اورمیڈیکل کالج سے ڈاکٹر بن کرنکلنے پر امریکی سامراج کو اعتراض ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے تحفظ پاکستان آرڈیننس پراعتراض کیا ہے جسے قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کانصاب قرآن اورحدیث ہے جسے تبدیل کرنے کی کوئی جسارت کرے گا تو وہ مٹ جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :