خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات ،معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے پر اتفاق ،پیسکو اوور بلنگ سے اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کروانے کا پابند ہوگا
جمعرات 17 اپریل 2014 19:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات ،معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے پر اتفاق ،پیسکو اوور بلنگ سے اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کروانے کا پانبد ہوگا ،جہاں میٹرز نہیں لگے وہاں ہنگامی بنیادوں پر میٹرزلگائے جائیں گے اور جہاں سٹاف کی کمی ہے اسے فوری پورا کیا جائے گا ،تاہم عوام صحیح بل ادا کرنے کے پابند ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات ہوئی جس میں اس سنگین مسئلہ کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا ،ملاقات میں یہ طے پایا کہ پیسکو اوور بلنگ سے مکمل اجتناب کرے گا اور غلط بلوں کی فوری تصحیح کرنے کا پانبد ہوگا ، جہاں جہاں میٹرز نہیں لگے وہاں نئے میٹرز کی فوری تنصیب یقینی بنائی جائے گی ،اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ،اور عوام بھی صحیح بلوں کی ادائیگی کے پابند ہوں گے، ملاقات میں شانگلہ بشام کو خان خوڑ ڈیم سے بجلی دینے کیلئے 132کے وی اے گرڈ سٹیشن پر کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے اور کام کی رفتار تیز رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ، اس سلسلے میں کل اسلام آباد میں واپڈا اور پیسکو حکام کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ،بعد ازاں انجینئر امیر مقام نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام ایک ہیں ،حکومت بھی عوام کی ہے ،عوامی نمائندے جو بھی فیصلے کریں گے وہ عوام کے اور ملکی مفاد میں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے اور اس کے ادارے بھی عوام کے ہیں لہذا عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ،اور ایک دائرہ کار میں رہیں ،بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد پیسکو کی ٹیم عوامی نمائندوں کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی اور ہر علاقے میں مسائل عوامی نمائندوں کے ہمراہ موقع پر حل کئے جائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.