انوشکا شرما سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ویرات کوہلی کا اقرار

جمعرات 17 اپریل 2014 15:36

انوشکا شرما سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ویرات کوہلی کا اقرار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے محبت کے چرچوں کے بعد بالآخر انوشکا سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنی زندگی کی ہمسفر کے انتخاب کے لئے 8 خواتین کے نام رکھے ویرات کوہلی نے ان میں سے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کا انتخاب کر کے میڈیا پر دونوں کے درمیان چلنے والے افیئر کی تصدیق کر دی ہے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے انوشکا شرما کی ایک بڑی تصویر بھی ویرات کوہلی کے گلے میں ڈالی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی ممبئی آئے اور انوشکا شرما سے ملنے ان کی فلم بمبئی ویلوٹ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔