کیلے کی پیدوار کو خطرہ، مہلک فنگس دنیا بھر میں پھیل گیا

جمعرات 17 اپریل 2014 14:08

کیلے کی پیدوار کو خطرہ، مہلک فنگس دنیا بھر میں پھیل گیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک فنگس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کیلے کی پیداوار میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس فنگس نما بیماری کا نام ٹراپیکل ریس 4 اور پناما ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت (ایف اے او)کے مطابق بیس سال تک یہ وائرس جنوب مشرقی ایشیا میں تباہی پھیلانے کے بعد اب جارڈن اور افریقی ملک موزمبیق کا رخ کرلیا ہے اور مستقبل میں یہ وائرس لاطینی امریکا کا رخ کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق فصل تباہ ہونے کے بعد بھی یہ فنگس وائرس زمین کے اندر کئی سالوں تک موجود رہتا ہے۔ اتنی تیزی سے دنیا بھر میں اس فنگس کے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں کیلے کی پیدوار کے ختم ہونے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :