پی سی بی انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا مرحلہ 19 اپریل کو ہوگا

جمعرات 17 اپریل 2014 13:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پی سی بی انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا مرحلہ 19 اپریل سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں میں شروع ہوگی جس میں پشاور اور دیر ڈسٹرکٹ کے تمام وہ کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں جن کی عمر سولہ سال سے کم ہو ۔

(جاری ہے)

پشاور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گلزادہ کے مطابق انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز دو دن جاری رہیں گے جس میں پی سی بی کوچ سلطنت خان اور ریجن کی طرف سے سجاد لینگے ۔ گل زادہ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے پہلے مرحلے میں سوات، ، چارسدہ اور نوشہرہ کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ 19 اور 20 اپریل کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :