تر بیت یافتہ کو چز کو چھوٹے شہروں میں بھجوانا چاہئے،محمد حفیظ

جمعرات 17 اپریل 2014 13:39

تر بیت یافتہ کو چز کو چھوٹے شہروں میں بھجوانا چاہئے،محمد حفیظ

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ محنت لگن اورمستقل مزاجی سے نوجوان اس کھیل میں اپنامقام بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ چھوٹے شہرو ں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے زیا د ہ سے زیا د ہ اکیڈمیاں قائم ہونی چاہئیں،انہو ں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھا رنے کیلئے تر بیت یافتہ کو چز کو چھوٹے شہروں میں بھجوانا چاہئے، سرگودھا میں لگا ئی گئی اکیڈمی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس موقع پر محمد حفیظ نے سرگودھا ڈویڑن کے دور دراز علاقوں سے آئے کھلا ڑ یو ں کو کھیلتے ہوئے دیکھااور ان کو ٹپس بھی دیں۔