آلو کا جوس بد ہضمی سے حفاظت کرتا ہے

جمعرات 17 اپریل 2014 13:08

آلو کا جوس بد ہضمی سے حفاظت کرتا ہے

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) سبزیوں اور پھلوں میں کئی بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ حال ہی میں جرمنی اور آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے جوس کا روزانہ استعمال بد ہضمی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدہضمی کے 40 مریضوں پر کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل اور رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس آلو کا تازہ جوس پینے سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ پیٹ کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔