امریکا میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کار متعارف

جمعرات 17 اپریل 2014 12:09

امریکا میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کار متعارف

نیویارک : برطانوی کار ساز ادارے نے مستقبل کی جدید کار متعارف کرادی ہے، جس میں بیٹھنے والا گاڑی کے نیچے بھی باآسانی دیکھ سکتا ہے۔ نیویارک کے میوزیم میں ہونیوالی نمائش میں اسپیس شپ ٹو کے علاوہ لینڈ روور کی نئی گاڑی نمائش کیلئے پیش کی گئی، ڈسکوری ویژن نامی اس نئی کار کے نیچے کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جو کار کے نیچے کا منظر عکس بند کرکے اسے بونٹ کے ساتھ لگی اسکرین پر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

جدید کار نیویارک کے آٹو شو میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :