دیپیکا پڈکون کیٹ واک کی تربیت دیں گی

بدھ 16 اپریل 2014 23:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون اب اداکاری کے ساتھ ساتھ شوبز کی فیلڈ میں آنے والی نئی لڑکیوں کو کیٹ واک کرنے کی تربیت دیں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں بین الاقوامی فیشن ڈیزائنزوین ہیومن کے ساتھ ملکر اپنی فیشن لائن متعارف کرالی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی لڑکیاں جو فیشن کی دنیا میں صلاحیتیں دکھانا چاہتی ہیں ان کی مدد کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ نئی آنے والی لڑکیوں کو بتائیں گی کہ کس طرح کیٹ واک کر کے خود کو سپر ماڈل بنا سکتی ہیں۔