جماعت نہم دہم کی اسلامیات میں جہاد سے متعلق تمام آیات موجود ہیں،عاطف خان،وہی کتب طلباء وطالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں جہاد سے متعلق آیات موجود ہیں،صوبائی وزیرتعلیم

بدھ 16 اپریل 2014 22:24

جماعت نہم دہم کی اسلامیات میں جہاد سے متعلق تمام آیات موجود ہیں،عاطف ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے کہاہے کہ جماعت نہم دہم کی اسلامیات کی وہی کتب طلباء وطالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں جہاد سے متعلق آیات موجود ہیں اورپرانی کتب جن میں جہاد سے متعلق آیات موجود ہیں وہی نصابی کتب ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی اعظم خان درانی کے توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے کیں جس میں رکن اسمبلی نے موقف اپنایاکہ نہم ودہم کی نئی کتب طلباء وطالبات میں تقسیم کی گئی ہیں جس میں جہاد سے متعلق انفال سورت وغیرہ نکال دئیے گئے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ نئی کتب تقسیم نہیں کی گئی اوروہی پرانی کتب نصاب کا حصہ ہے جس میں جہاد سے متعلق سورتیں موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری داڑیاں اورپگڑیاں نہیں ہیں مگر ہم دین اسلام کے مخالف کوئی بات نہیں کرتے ہم بھی سچے اور کھرے مسلمان ہیں جس پر معززرکن اسمبلی نے مطمئن ہونے پراپنی توجہ دلاؤنوٹس واپس لے لی۔

متعلقہ عنوان :