پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل نے سال 2014-15کیلئے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ اور اسپورٹس کلینڈر کی منظوری دیدی

بدھ 16 اپریل 2014 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل نے سال 2014-15کیلئے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ اور اسپورٹس کلینڈر کی منظوری دیدی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ کمیٹی روم پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان کی۔ اجلاس میں تمام الحاق شدہ یونٹ نے شرکت کی اجلاس میں سال 2014-15کے لیے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ کی منظور ی دی گئی اور اسپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت قومی بیچ نیٹ بال چیمپین شپ کی میزبانی سندھ کو دی گئی جو مئی 2014میں کراچی میں ہوگی۔

قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی پنجاب کو دی گئی جو کہ نومبر 2014ء کو لاہور میں ہوگی۔ قومی مینز نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی کے پی کے کو دی گئی جو مارچ 2015میں ایبٹ آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی جونئیر نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کو دی گئی جو کہ اپریل 2015میں کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔نیشنل امپائرنگ کورس کی میزبانی اسلام آباد کو دی گئی جو جون 2014میں ہوگا۔

ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کرانے کی بھی منظوری دی گئی جو کہ اسلام آباد میں 23جون سے شروع ہوگی۔اس کے علاوہ آرمی کے دو کھلاڑیوں نواب خان اور عدنان انجم اور بلوچستان کے احمد خان پر پابندی اٹھالی گئی ان پر قومی کھیلوں میں پابندی لگائی گئی تھی۔اجلاس میں سیکریٹری رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے اپرسئیشن کے ساتھ منظور کی گئی اور ساتھ ہی منٹس کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی کے لئیے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی۔اجلاس میں نیٹ بال کے قومی کیمپ لگانے کے لئیے بھی منظوری دی گئی جو اسلام آباد میں مئی 2014میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :