عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پارٹی قیادت جب بھی حکم دے گی ،سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں ‘ میاں محمود الرشید ،حکمرانوں کے نہیں بلکہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے ”ہاتھ پاؤں پھول“ رہے ہیں ‘ اپوزیشن لیڈر
بدھ 16 اپریل 2014 21:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پارٹی قیادت جب بھی حکم دے گی لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں ‘ حکمرانوں کو انتخابی مہم میں کئے جانے والے وعدوں کا ہر صورت جواب دینا ہو گا ‘حکمرانوں کے نہیں بلکہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے ”ہاتھ پاؤں پھول“ رہے ہیں ‘(ن)لیگ اب قوم کو تسلیوں پر ٹرخا نہیں سکتی انہیں ہر صورت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ملک میں امن کا وعدہ پورا کرنا ہو گا ۔
گذشتہ روز اپنے دفترمیں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ کی قیادت عام انتخابات میں بڑے بڑے نعرے لگاتی رہی لیکن اب یہ قوم کو تسلیوں پر ٹرخا نا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت ممکن نہیں اور عوام ان سے ہر وعدے کا حساب لیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ لگاتے رہے اور نعرہ پورا نہ کرنے پر نام بدلنے کی بات بھی کرتے رہے لیکن اب یہ صرف قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں اس سے کام نہیں چلے گا حکومت کو اپنے ایک ایک وعدے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پارٹی قیادت جب بھی حکم دے گی لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں اور حکمرانوں کی دھاندلی کا پول کھول کرہی رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.