آئی جی خیبرپختونخوا نے کرپشن اوربدعنوانی پر ایس ڈی پی اوسرائے نورنگ کومعطل کردیا، فورس میں کرپشن ، بد اعنوانی اور ناانصافی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی ناصر خان درانی

بدھ 16 اپریل 2014 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے کرپشن ، بد اعنوانی ، بُری شہرت اورسمگلنگ کے الزام میں ایس ڈی پی اُو سرائے نورنگ ( ضلع لکی مروت)کو فوری طور پر معطل کرکے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اور اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کوعوام کی جانب سے ایس ڈی پی اُو سرائے نورنگ ( ضلع لکی مروت) کے کرپشن ، بد اعنوانی ،بُری شہرت اور سمگلروں کے ساتھ مراسم کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے آر پی اُو بنوں کے ذریعے ان عوامی شکایات کو خفیہ طور پر چیک کیا تو اُنہوں نے ابتدائی رپورٹ میں عوامی شکایات کی تصدیق کی ۔ پولیس سربراہ نے آر پی اُو بنوں کی ابتدائی خفیہ رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی پی اُو سرائے نورنگ ( ضلع لکی مروت) کو فوری طور پر معطل کرکے انہیں CPO رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پی نے معطل شدہ SDPOکے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پی نے واضح کیاہے کہ فورس میں کرپشن ، بد اعنوانی اور ناانصافی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :