پشاور،وکلاء ٹارگٹ کلنگ،پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کاہڑتال

بدھ 16 اپریل 2014 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سینئروکیل کے قتل کے خلاف عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا،وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،حکومت سے وکلاء برداری کوتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

مردان کے ایک سینئر وکیل کے قتل کے خلاف صوبہ بھر کے وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر مردان کے قاسم خان ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی ہے جس کے باعث پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ہے پشاور ہائی کورٹ بار ایوسی ایشن کے اجلاس میں وکلاء نے اس واقعے کی شدید مزمت کی اور حکومت سے وکلاء برادری کی ٹارگٹ کلنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے وکلاء کی جانب سے ہڑتال اور عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے سائلین کومشکلات کاسامنا رہا اور اہم مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :