12سالہ لڑکی اور13سال کا لڑکا برطانوی تاریخ کے کم عمرترین والدین بن گئے

بدھ 16 اپریل 2014 19:12

تصویر۔ دی سن اخبار برطانیہ
تصویر۔ دی سن اخبار برطانیہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ ہے جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ، دونوں ایک ہی پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہیں اوران دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے دوستی تھی۔

(جاری ہے)

قانونی مسائل کے باعث دونوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ جوڑا شمالی لندن میں رہائش پزیر ہے اور اس جوڑے کو برطانوی تاریخ کے کم ترین والدین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ لڑکی کی ماں کی عمر بھی ابھی صرف 27 سال ہے اس طرح وہ بھی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئی ہے۔لڑکی اور لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد پر بہت خوش تھے اور اس سلسلے میں دونوں نے مل کر ہی ساری تیاری کی ہے اور دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی قانون کے مطابق اس وقت ایسا ممکن نہیں۔دوسری جانب 12سالہ ماں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسکول جاکر اپنا تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔