Live Updates

کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے،اسدقیصر،کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے صوبے کی ہر تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے،کرکٹرجنیدخان سے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی گفتگو

بدھ 16 اپریل 2014 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے صوبے کی ہر تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر جنید خان اور ایڈوائزر برائے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ عامر نواب کے دورہ صوبائی اسمبلی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا جنید خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا جہاں انہوں وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا بھی مشاہدہ کیا اجلاس میں شرکت کرنے پر سپیکر اسد قیصر اور ممبران اسمبلی نے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈیسک بجا کر پرجوش استقبال کیا قبل ازیں سپیکر اسد قیصر اور وزراء سمیت ممبران اسمبلی سے ملاقات کرکے ان کی توجہ کرکٹ کی ترویج کی جانب مبذول کروائی جبکہ ضلع صوابی میں قائم جنیدخان اسپورٹس اکیڈمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اکیڈمی میں نوجوان لڑکوں کو کرکٹ سے متعلق تربیت دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ صوبائی حکومت کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے اکثر ممبران اسمبلی جو ان ہیں اور کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تمام تحصیلوں میں اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے لئے کوشاں ہے جن کی تعمیر سے تحصیل کی سطح پر نوجوانون کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آئیں گے اور بری صحبتوں سے چھٹکارا پانے میں بھی مدد حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے تعلیم کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینابھی نہایت ضروری ہے تعلیم اذہان اور کھیل جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہے انہوں نے کہاکہ جنید خان پاکستانی ٹیم کے ایک مایہ ناز کھلاڑی اور نامور سپوت ہیں جن کی مہارت و قابلیت پر جتنا رشک و ناز کیا جائے کم ہے جنہوں نے دنیا ئے کرکٹ میں اپنا لوہا منواتے ہوئے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ۔

سپیکر نے صوابی میں قائم جنید خان اسپورٹس اکیڈمی میں جمنازیم اور کھلاڑیوں کے لئے کمروں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے آئندہ بجٹ میں اے ڈی پی سکیم کے تحت فنڈز مختص کروانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ فوری طور پر بھی کچھ فنڈز کا بندوبست کرنے کا عندیہ دیا۔سپیکرنے کہا کہ ضلع صوابی کی زمین بڑی زرخیز ہے جس نے جنید خان اور یاسر خان جیسے ورلڈ کلاس کرکٹر پیدا کئے ہیں جن کے کارناموں پر ضلع بھر سمیت پورے ملک کو فخر ہے انہوں نے جنید خان سے کہا کہ وہ یونس خان اور یاسر خان کے ہمراہ صوابی میں پروگرام ترتیب دیں جس میں ان سمیت دیگر ممبران اسمبلی بھی شرکت کرکے عوام میں کھیلوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اس موقع پر عامر نواب نے بتایا کہ لو پاکستان (Love Pakistan ) کے نام کے تحت چھ ٹیموں کے مابین پشاور میں 3 مئی 2014 سے کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی پانچ علاقائی ٹیموں سمیت افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات