کراچی‘مرغی فروشوں نے شہری انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ، گوشت کی مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت

بدھ 16 اپریل 2014 15:11

کراچی‘مرغی فروشوں نے شہری انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ، گوشت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)مرغی فروشوں نے شہری انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،بلند بانگ دعوؤں کے باوجود کراچی کی عوام مہنگے داموں مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح 330روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہیں۔ شہرمیں مرغی کا گوشت مقرر کردہ نرخوں سے 70 روپے زائد فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہری انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے مجبور ہو گئی ہے اس وقت شہر میں برائیلرمرغی کی فی کلو قیمت 200روپے جبکہ فی کلو گوشت کی قیمت 330روپے کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ شہری انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت 166 روپے اور گوشت کی قیمت 260روپے فی کلو ہے،تاہم شہر بھر میں شہری انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں سے ستر روپے زائد میں مرغی کے گوشت کی فروخت جاری ہے ۔