دلفریب مسکراہٹوں نے ٹریفک وارڈنز کو زیر کر لیا

بدھ 16 اپریل 2014 14:26

دلفریب مسکراہٹوں نے ٹریفک وارڈنز کو زیر کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) ٹریفک سیکٹر مال ٹو کے دووارڈن دو خوبصورت دوشیزاﺅں کی مسکراہٹ پر اپنی ڈیوٹی بھول گئے اور چالاک لڑکیاں بالآخر باعزت ’بری‘ میں کامیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریگل چوک پر سرخ رنگ کی گاڑی پر سوار دو کوبرو دوشیزائیں آئیں اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی گاڑی ریگل چوک کراس کرنے لگی تو وارڈنز نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ان لڑکیوں نے اپنی گاڑی روک دی مگر وارڈنوں کے کہنے کے باوجود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہوئی لڑکی اپنی ساتھی سمیت کاغذات دکھانے کی بجائے ڈیوٹی پر موجود دو وارڈنز کو دیکھ کر مسکراتی رہیں، اشارے بھی کیے ۔

ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرکسی قسم کی کارروائی کرنے کی بجائے لڑکیوں کی دل لبھا دینے والی ادائیں دیکھ کر انہیں بڑے عزت واحترام سے روانہ کردیا۔یادرہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران لڑکوں سے تلخ کلامی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس دوران کسی کا سرپھوڑا تو کسی کی آنکھ زخمی کردی جبکہ ایک وارڈن بھی حوالات کے مزے لینے میں کامیاب رہا، حالیہ قانون شکنی میں خواتین ملوث تھیں اور وہ بچ نکلیں ۔