بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی معطلی کےخلاف اپیل مسترد کردی

بدھ 16 اپریل 2014 13:07

بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کی معطلی کےخلاف اپیل مسترد کردی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) بھارتی سپریم کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سری نواسن کو بطور صدر بی سی سی آئی کے عہدے سے معطل کئے جانے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے معطل صدر سری نواسن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سنیل گواسکر کو قائم مقام صدر بنانے اور اپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی تاہم آج سپریم کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ جاری کئے جانے والے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سری نواسن کو بطور بی سی سی آئی صدر کام کرنے سے روکتے ہوئے سابق کرکٹر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سنیل گواسکر کو کرکٹ بورڈ کا نیا صدر مقرر کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :