سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ٹام موڈی کو میلبورن رینیگیڈز کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا

بدھ 16 اپریل 2014 12:36

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ٹام موڈی کو میلبورن رینیگیڈز کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ سابق آل راؤنڈر بگ بیش لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میلبورن رینیگیڈز کے کوچ سمن ہیلمٹ نے بتایا کہ ٹام موڈی کا ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر ہونا ٹیم کیلئے خوش آئند ہے، وہ کوچنگ اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ آئی پی ایل ایڈیشن میں ٹام موڈی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹام موڈی آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائیزر حیدر آباد کے کوچ بھی ہیں-

متعلقہ عنوان :