مچل جونسن نے ٹیسٹ کیریئر کو طول دینے کیلئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا

بدھ 16 اپریل 2014 12:35

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل جونسن نے ٹیسٹ کیریئر کو طول دینے کیلئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے، میرا ہدف 2015 ایشز سیریز ہے اور میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کر طول دینے کیلئے ایک یا دونوں محدود اوورز کے فارمیٹس سے ریٹائر ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ مچل جونسن نے کہا کہ میں یہ خوشی سے کہہ سکتا ہوں کے ٹی 20 میرا پسندیدہ فارمیٹ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ون ڈے سے بھی دستبردار ہونا پڑا تو مجھے کوئی دقت پیش نہیں آئیگی۔ 32 سالہ مچل جونسن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں، انہوں نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی باؤلنگ کی، ان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5-0 سے شکست دی۔ مچل جونسن اب تک 59 ٹیسٹ میچز میں 264 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :