گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہوں گے

بدھ 16 اپریل 2014 12:35

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے سکاٹ لینڈ کے مشہور اور بڑے شہر گلاسگو میں شروع ہونگے۔ گیمز کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جس میں دنیا بھر سے صفحہ اول کے نامور ایتھلیٹ شرکت کرینگے اور مختلف مقابلوں میں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کرتے ہوئے نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آسٹریلین کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن رواں برس شیڈول گلاسگو گیمز کیلئے 45 ایتھلیٹس کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق 100 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کی دفاعی چیمپئن سیلی پیئرسن وفد کی قیادت کریں گی۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولین ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کم میکل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ۔ پیئرسن میگا گیمز میں 100 میٹر سپرنٹ ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اتریں گے۔ چیف دی مشن اور سابق مراتھن رنر سٹیو نے توقع ظاہر کی ہے کہ میگا گیمز سے قبل ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹس کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :