اداکارہ ندا چودھری نے عیدالفطر کے لیے نئی فلم” رنگباز حسینہ “سائن کرلی

بدھ 16 اپریل 2014 12:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) اداکارہ ندا چودھری نے عیدالفطر کے لیے نئی فلم رنگباز حسینہ سائن کرلی۔ فلم کے پروڈیوسر راجہ شہزاد ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ندا چودھری نے نمائندہ جہان پاکستان کو بتایا کہ وہ سٹیج پر بہت مصروف ہیں مگر فلم ان کا جنون ہے جس کے لیے وہ ہمیشہ سے وقت نکالتی آئی ہیں۔ اور رنگباز حسینہ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہوں۔ اس فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہوجائے گی اور یہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرلی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں زوبی، احمد بٹ، جہانگیر جانی، شاہد خان، راحیلہ آغا اور دیگر شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :