لکھنوٴ ‘ اداکار جاوید جعفری کے انتخابی میدان میں آنے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا

بدھ 16 اپریل 2014 12:33

لکھنو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنوٴ کے پارلیمانی حلقے میں اداکار جاوید جعفری کے میدان میں آنے سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔جاوید جعفری عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنوٴ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔لکھنوٴ شہر سے یوں تو کئی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں لیکن فلموں سے سیاست میں آنے والے جاوید جعفری کا اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور کانگریس کی رہنما ریتا بہوگنا سے ہے۔

فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ جاوید جعفری مقبول ٹی وی شو ’بوگی ووگی‘ کے جج بھی ہیں۔لکھنوٴ کی پارلیمانی نشست گذشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کے پاس ہے اور اس شہر سے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لکھنوٴ کے متعلق جعفری نے کہاکہ لکھنوٴ کی تہذیب اور زبان سے میں واقف ہوں۔ یہاں کے لوگوں سے واقف ہوں۔ ہاں، یہاں کے مسائل کو ابھی اچھی طرح نہیں جانتا، لیکن عوام کے مسائل کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس تو ہے نہیں۔

لوگوں سے بات کرکے ان کی نمائندگی کرنی ہے۔انھوں نے کہاکہ راج ناتھ سنگھ بہت ہی سینیئر لیڈر ہیں اور ریتا بہوگنا جی کے بارے میں بھی میں نے ہوم ورک کر لیا ہے۔ میں ان کے کام کا احترام کرتا ہوں لیکن اس سے گھبرا کر اگر میں چپ بیٹھ گیا تو پھر تو کوئی آگے ہی نہیں آئیگا۔

متعلقہ عنوان :