سری دیوی اور مادھوری کی چھٹی زویا اختر نے شفالی چھایا کو سلیکٹ کرلیا

بدھ 16 اپریل 2014 12:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) زویا اختر نے اپنی نئی فلم دل دھڑکنے دو کے لئے سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے بجائے شفالی چھایا کو رنویر اور پریانکا چوپڑہ کی ماں کے رول کے لئے سلیکٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں کافی دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں پریانکا چوپڑہ اور رنویر سنگھ کے بہن بھائی کے پیار کی کہانی دل دھڑکنے دو میں ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی ان دونوں کی ماں کا کردار اداکریں گی لیکن پھر یہ افواہ اڑی کہ یہ کردار دراصل دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔

لیکن اب فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس کردار کے لئے شفالی چھایا کو منتخب کیا ہے جو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور اس کردار کو بخوبی نبھاسکیں گی۔ فلم کی عکس بندی رواں سال شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :