براڈپٹ ونڈرفل انسان اور محبت کرنے والے باپ ہیں، انجیلینا جولی

منگل 15 اپریل 2014 00:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ براڈیٹ ونڈورنل انسان ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپے منگیتر براڈیٹ اور ان کے چھ بچوں کی دکھ بھال کرنا بے حد پسند کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ براڈ ایک ونڈرفل انسان اور محبت کرنے والا باپ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بھی براڈ کو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھتی ہوں تو بہت جذباتی ہو جاتی ہوں اور خوشی سے چیخیں مارتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل پسند نہیں ہوتے تھے تاہم جب سے براڈ کے ساتھ دوستی ہوئی انہوں نے مجھے یہ احساس دلایا کہ بچے انسان کی زندگی میں بہت اہم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے بچوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :