دہشت گردی کے خلاف بننے والی فلم ”وار“ ملائیشیا ء کے سینما پر پیش کر دیا،ملائشیا میں وطن سے لازوال محبت پر مشتمل فلم شو دکھانے پر کمیونٹی کاپاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کو زبردست خراج تحسین

منگل 15 اپریل 2014 00:10

دہشت گردی کے خلاف بننے والی فلم ”وار“ ملائیشیا ء کے سینما پر پیش کر ..

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) پاکستان ہائی کمیشن نے دہشت گردی کے خلاف بننے والی فلم ”وار“کو ملائیشیا ء کے سینما پر پیش کر دیا، فلم میں وطن کی محبت ، حفاظت، جنگی صلاحیتوں اور قربانیوں پر مشتمل پاک فوج اورپولیس کے لازوال کردار پر ناظرین جذباتی ، پاکستانی کمیونٹی وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کی پرواہ نہ کرنے والی فوج اور پولیس کو سلام پیش کئے بغیر نہ رہ سکے، ملائشیا میں وطن سے لازوال محبت پر مشتمل فلم شو دکھانے پر کمیونٹی کاپاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کو زبردست خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشکلات اور کردار اجاگر کرنے کیلئے ”وار“ ملائشیاء میں موجود دیگر ممالک کے سفیروں، ڈپلومیٹس اور ملائشین حکام و میڈیا کو بھی دکھائی جائے گی، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سید اظہر ہاشمی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں پاک فوج، پولیس و امن فورس کی قربانیوں اور مشکلات کا احساس اجاگر کرنے کیلئے اے آر وائی پروڈکشن کی بنائی گئی فلم ”وار“ کوالا لمپور کے معروف سینما میں دکھانے کا اہتمام کیا جس کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے تاجروں، افسران، طالبعلموں ، صحافیوں سمیت سینکڑوں پاکستانیوں نے کے ایل سی سی کے سینما گھر کا رخ کیا، فلم میں فوج اور پولیس فورس کو دہشت گردی کے حوالہ سے درپیش چیلنجز اور قربانیوں نے جہاں پاکستانیوں کو افسردہ کیا وہیں پاک فوج اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردوں کو ٹھکانے کی کارروائی پر عش عش کر اٹھے اور فوج و پولیس کو سلام پیش کئے بغیر نہ رہ سکے، فلم کے اختتام پر پاکستانیوں نے ہائی کمشنر سید حسن رضا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سید اظہر ہاشمی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملائشیا میں ”وار“ کا شو پیش نہ کیا جاتا تو پاکستانی کمیونٹی پاک فوج و امن فورس کے لازوال کردار و قربانیوں کی آگہی سے محروم رہتی، اس حوالہ سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سید اظہر ہاشمی نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وطن کے باسیوں کی طرح بیرون ممالک مقیم تمام پاکستانی پاک سرزمین اور پاک فوج سے گہری محبت رکھتے ہیں ، پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کے حوالہ سے جن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور جس طرح ہمارے جانثار سپاہی اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی حفاظت کررہی ہے ”وار“ شو نے اس کو خوب اجاگر کیا ہے، ایک سوال پر اظہر ہاشمی نے کہا کہ بہت جلد ”وار“ کو ملائشیا میں موجود تمام ممالک کے سفیروں ، ڈپلومیٹس ، بین الاقوامی میڈیا کیلئے بھی سینما میں پیش کیا جائے گا، ادھر ملائشیا ء میں وار شو نے تہلکہ مچا دیا ہے اور پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ”وار “فلم کے شو جاری رکھے جائیں تاکہ محروم رہ جانے والے پاکستانی اس کو دیکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :